Wednesday, 24 April 2024, 01:11:31 am
حکومت ملک کےپسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئےپوری کوشش کررہی ہے:وزیراعظم
October 24, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پوری کوشش کررہی ہے۔آج میانوالی کے عیسیٰ خیل کیڈٹ کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ ان علاقوں کے لوگو ں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صحت وتعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بناناہے ۔انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایک نیا نظام وضع کیاگیاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ان کا مقصد پولیس کو ایک ایسی فورس بناناہے جو کمزوروں کی حفاظت کرے ۔انہوں نے انسپکٹرجنرل پنجاب پولیس کو ہدایت کی کہ پولیس سٹیشنوں میں عام آدمی کے ساتھ مناسب سلوک کیاجائے۔عمران خان نے علم پرمبنی معیشت کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ یہ ضرور ی ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں ایک مضبوط ملک کی حیثیت سے ابھرے گا اور نیا پاکستان کا خواب پورا ہوگا

Error
Whoops, looks like something went wrong.