Thursday, 25 April 2024, 07:46:04 pm
حکومت بدعنوانی کےخلاف جاری جدوجہد سےپیچھےنہیں ہٹے گی:وزیراطلاعات
October 24, 2020

وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ حکومت بدعنوانی کے خلاف جاری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف قوم کوجگایاہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایم ایل این کی رہنما مریم نوازغصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکارہیں ۔شبلی فراز نے کہاکہ اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار اور قانون کے مفرور ، جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہوسکتے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.