Wednesday, 20 November 2019, 07:26:43 pm
معاون خصوصی کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اجاگر کرنے پر فنکاروں کی تحسین
October 24, 2019

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے فن کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اجاگر کرنے پر فنکاروں کی تعریف کی ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک تھیٹر جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستانیں اجاگر کی گئیں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک پاکستان کی تخلیق مکمل نہیں ہو گی۔