Saturday, 20 April 2024, 08:06:32 pm
آزاد جموں وکشمیر حکومت کا 72 واں یوم تاسیس آج منایا جارہاہے
October 24, 2019

آزاد جموں وکشمیر حکومت کا 72 واں یوم تاسیس آج قومی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے۔

دن کا آغاز دارالحکومت مظفر آباد میں21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔دن کی مرکزی تقریب پولیس لائن مظفر آباد میں ہو گی۔اس دن کے سلسلے میں مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں ا یک خصوصی سیمینار ہوگا۔مقبوضہ وادی میں طویل مدت سے نافذ کرفیو،مواصلاتی نظام کی معطلی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں آزادجموں وکشمیر حکومت نے یوم تاسیس سادگی کے ساتھ منانے کافیصلہ کیاہے اور اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیاجائے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.