Saturday, 20 April 2024, 06:02:14 am
ترکی میں فلسطینی تحریکوں فتح اورحماس کے رہنمائوں کے درمیان مذاکرات حوصلہ افزاء ہیں:فلسطینی وزیراعظم
September 24, 2020

File Photo

فلسطین نے اعلان کیاہے کہ ترکی میں فلسطینی تحریکوں فتح اورحماس کے رہنمائوں کے درمیان مذاکرات حوصلہ افزاء ہیں اورکہاکہ اس سے فلسطینیوں کے نصب العین کے حصول کے لئے قومی اتحاد کے حصول کی راہ ہموارہوگی۔

وزیراعظم محمد Ishtayeنے رملہ میں ایک بیان میں کہاکہ دونوں تحریکوں کے رہنماوں میں ملاقاتوں کے دوران فلسطین میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے اتفاق رائے پرتوجہ مرکوزکی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت ان انتخابات کی کامیابی کے لئے تمام تقاضے پورے کرنے کیلئے تیارہے کیونکہ ا ن کے ذریعے نئی جمہوری زندگی ملے گی اور قومی یکجہتی کو استحکام حاصل ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.