Wednesday, 24 April 2024, 09:57:57 am
پاکستان اورترکمانستان ڈیجیٹل رابطے کے اقدامات میں تعاون بڑھانے پر متفق
September 24, 2020

پاکستان اورترکمانستان نے ڈیجیٹل رابطے کے اقدامات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر ATADJAN MOVLAMOVاور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ میجر جنرل عامر عظیم باجوہ کے درمیان اسلام آباد میںایک ملاقات میں طے پایا ۔انہوں نے ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ،بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ فائبرآپٹک لنک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہاکہ پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع نے اسے انٹرنیٹ رابطوں کے لئے وسط ایشیائی ریاستوں کی فطری راہداری بنادیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.