Friday, 19 April 2024, 09:03:39 pm
کل جماعتی حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں تنازعہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ
September 24, 2020

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے خطاب کے دوران تنازعہ کشمیر اٹھانے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ صدراردوان کی تقریر بھارت کیلئے چشم کشا ہے کیونکہ عالمی برادری اب جموں وکشمیر پر اس کے جھوٹے بیانیے کو سننے کیلئے تیار نہیں۔ حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کرداراداکریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.