Friday, 29 March 2024, 09:45:43 am
حکومت بدعنوانی میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی:فواد
September 24, 2020

File Photo

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی طرف سے بیک ڈورچینل استعمال کرکے سیاسی ریلیف حاصل کرنے پر شدید تنقیدکی ۔ فوادچوہدری نے کہاکہ شریف خاندان موجودہ سیاسی صورتحال اورمقدمات سے بچنے کا راستہ حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پا کستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کومناسب فورم پراپنے مسائل حل کرنے کے لئے بات کرنی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.