Friday, 29 March 2024, 03:06:50 am
اقتصادی راہداری سے بھرپوراستفادے کیلئے جہاز رانی کی ترقی ناگزیرہے:سربراہ پاک بحریہ
September 24, 2020

File Photo

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپوراستفادے کے لئے جہاز رانی کی ترقی ناگزیرہے۔

انہوں نے آج (جمعرات) جہازرانی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ حکومت نے رواں برس کو بحری معیشت کاسال قراردیاہے جو ایک اچھااقدام ہے۔بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ روایتی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آلودگی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اوراس سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے تمام ساحلی ممالک کومشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ نے اس ضمن میں مختلف اقدامات کئے ہیں جن بندرگاہوں کی صفائی، تیل کاپھیلائو روکنا اورساحلی علاقوں میں مینگروو کے پودے لگاناشامل ہے۔ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے بحری جہازکی صنعت اورجہازرانی کے شعبے کی ترقی کے لئے مکمل تعاون فراہم کرنے کااعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.