Friday, 18 October 2019, 11:09:47 am
وزیراعظم نے جس طرح کشمیریوں کی حالت زارکواجاگرکیاوہ قابل ستائش ہے:تجزیہ کار
September 24, 2019

تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح مختلف عالمی فورموں پر کشمیریوں کی حالت زارکواجاگرکیاہے وہ قابل ستائش ہے۔بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹرفرحت حق نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عالمی برادری کے سامنے کشمیر سے متعلق اپناموقف پیش کرنے کے لئے پوری طر ح تیار ہیں۔وائس آف امریکہ کے سینئرصحافی محمدعاطف نے کہاکہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کابنیادی ایجنڈاہے۔پروفیسرظفرنوازجسپال نے کہاکہ وزیراعظم دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کوبے نقاب کرنے اور کشمیری عوام کی آواز اٹھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سیاست سمجھتے ہیں اوروہ یہ جانتے ہیں کہ عالمی تعلقات کاانحصارتذویراتی اوراقتصادی مفادات پر ہوتاہے۔ڈاکٹراشرف طورنے کہاکہ پاکستان کشمیر کے نصب العین پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل رضامحمدخان نے کہاکہ امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور سیاسی حل میں سنجیدہ نظرنہیں آتے۔(این این آر، وہاج بشیر)