Saturday, 20 April 2024, 03:30:04 pm
پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں
September 24, 2018

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر از سر نو غور کرنے کیلئے اگلے مہینے کی دو تاریخ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات مائیک پومپیو کی اس دعوت پر ہوگی جو انہوں نے رواں ماہ کے شروع میں دورہ پاکستان کے دوران انہیں دی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور ماضی کی اس دوستی کے تناظر میں ہم دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کے خواہشمند ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا اگرچہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کمی آئی ہے تاہم پاکستان امریکہ سے روابط بدستور برقرار رکھنا چاہتا ہے جو دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پر مبنی ہوں۔

ایک سوال پروزیرخارجہ نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

تاہم انہوں نے کہاکہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے او ر ہم کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے معاملے پربھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کاپابندہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.