Friday, 19 April 2024, 11:32:48 am
وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام کیلئے تین بنیادی اصول دیئے ہیں:فواد
September 24, 2018

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیرفوادچوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاری کے لئے تین بنیادی اصول دیئے ہیں۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان اصولوں میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا، براہ راست ووٹنگ کے ذریعے انتخابات کاانعقاد اور نظام کو آسان بناناہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ویلج کونسل کاتجربہ بہت کامیاب رہا جبکہ اس کے مقابلے میں پنجاب ،سندھ اوربلوچستان میں یونین کونسل کانظام ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.