Wednesday, 24 April 2024, 08:49:13 pm
وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کیلئےنیویارک پہنچ گئے
September 24, 2018

File Photo

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچے ہیں جہاں وہ کل (منگل) سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

 ریلوے اسٹیشن پر ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی اور پاکستانی مشن کے اعلیٰ حکام نے کیا۔

 وزیر خارجہ ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

 شاہ محمود قریشی دورے میں متعدد اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت اور دنیا بھر سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تقریباً دو درجن دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

 بدھ کو وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ سے خطاب کریں گے۔

 جمعہ کو وہ ایشیا سوسائٹی میں اظہار خیال کریں گے جہاں وہ امریکی تعلیمی خارجہ پالیسی کے ماہرین اور طلبا سے مخاطب ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.