Thursday, 25 April 2024, 09:03:01 am
مسعودخان کی بھارت کےاشتعال انگیز بیانات کی مذمت
September 24, 2018

 آزادجموں وکشمیر کےصدرسردار مسعود خان نے بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کی ہے۔

آج اسلا م آباد میں لارڈ نذیر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نے بھارت کا حقیقی بدنما چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

 سردار مسعود نے کہا کہ بھارت نےنیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ کی ملاقات سے پیچھے ہٹ کر ایک سفارتی موقع گنوایا ہے۔

 آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی شروع کررکھی ہے اور انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ  میں بھارت کا حقیقی چہرہ واضح طور پر بے نقاب کیاگیا ہے۔

لارڈ نذیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں مذہبی انتہا پسندی بڑھ رہی ہے اور ان کے سیاستدان داخلی سیاست سے توجہ ہٹانے کے لئے جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔

 پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.