Tuesday, 23 April 2024, 11:55:01 am
ملک بھر میں انسداد پولیومہم شروع
September 24, 2018

File Photo

ملک بھر میں آج (پیر) سے انسداد پولیومہم شروع ہوئی ہے جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے خاتمے اوروٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔پنجاب میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے پینتالیس ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔کراچی کے تمام چھ اضلاع میں بھی آج (پیر) سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 23لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 66لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 25لاکھ بچوں کو پولیو کے خاتمے اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کے لئے9ہزارموبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔آزادکشمیر میں بھی آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے جو چار روز تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران7لاکھ11ہزاربچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.