Friday, 19 April 2024, 12:00:02 pm
عمران خان کے سعودی عرب کے دورے سے تعلقات کومزید فروغ دینے میں مدد ملے گی:سفیر
September 24, 2018

File Photo

پاکستان میں سعوی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لئے سعودی عرب کاانتخاب اس بات کی تصدیق ہے کہ پاکستان اپنے اسٹریٹجک اتحادیوں کی فہرست میں سعودی عرب کو سرفہرست سمجھتاہے۔

العربیہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان کے دورے سے متعدد پیغامات ملتے ہیں جن میں سرفہرست یہ ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دوقالب ہیں جنہیں الگ نہیں کیاجاسکتا۔المالکی نے کہاکہ عمران خان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ، تذویراتی اوراقتصادی تعلقات مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.