Thursday, 19 September 2019, 05:47:58 am
صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہے ہیں،محمود خان
August 24, 2019

خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے آج صوابی میں Attla ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیم دو سال میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔یہ ڈیم چار سو پچاسی ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد کا حامل ہوگااور اس سے علاقے کے پینتالیس ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے۔وزیر اعلیٰ ًْنے Gadoon صوابی میں ایک ہسپتال' ایک کالج اور لڑکیوں کیلئے دو ہائیر سیکنڈری سکول قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔