Thursday, 19 September 2019, 05:57:25 am
صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا:ڈاکٹر ظفرمرزا
August 24, 2019

نیشنل ہیلتھ سروسز کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نصب العین کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں جدید طبی سہولتیں فراہم کی جائیںگی اور انھیں دوسروں کیلئے قابل تقلیدمثال بنایا جائے گا ۔