Saturday, 20 April 2024, 09:16:15 am
پاکستان تمام سفارتی فورموں پر جموں وکشمیر کے عوام کامقدمہ لڑرہاہے:ترجمان دفتر خارجہ
August 24, 2019

File Photo

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پاکستان تمام سفارتی فورموں پر جموں وکشمیر کے عوام کامقدمہ لڑرہاہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کی حالت زار اجاگر کرنے کے لئے مختلف ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے اہم ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق ایک سوال پرترجمان نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کو موثر انداز میں پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس کاآئندہ اجلاس رواں سال اکتوبر میں ہوگا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.