Thursday, 19 September 2019, 05:28:47 am
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائیت کےخلاف کشمیری بھائیوں کےشانہ بشانہ رہےگا :شیخ رشید
August 24, 2019

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائیت کے خلاف کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گا ۔ ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہاکہ وہ دھیر کوٹ، مظفرآباد، تتہ پانی ، راولاکوٹ اور میرپور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جائیںگے۔جہاں وہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیںگے اور عوامی جلسے منعقد کریںگے۔