Thursday, 19 September 2019, 05:41:20 am
پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے:وزیر خارجہ
August 24, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں انسانی جانوں کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ جینوسائیڈواچ تنظیم نے مقبوضہ علاقے میں تشویشناک صورتحال کے حوالے سے ایک تفصیلی خط جاری کیاہے۔

دفترخارجہ میں سفارتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات جنیواکنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ تنازعہ کشمیر پر پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ انہوں نے متعددممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بات چیت کی ہے اورمتعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے معاملے کوپُرامن طریقے سے حل کرنے پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے کی حساسیت کااعتراف کیاگیاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارتی ذرائع ابلاغ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کی جانب سے ایک مبینہ دہشت گرد حملے کی جھوٹی خبریں پھیلارہاہے۔(این این آر، وہاج بشیر)