Thursday, 18 April 2024, 01:16:24 pm
پاکستان اورآزاد کشمیرکےصحافیوں کاکنٹرول لائن کی جانب احتجاجی مارچ
August 24, 2019

پاکستان بھر سے اور آزاد کشمیر کے صحافیوں نے کنٹرول لائن کی جانب احتجاجی مارچ شروع کردیا ہے جس کا مقصد بھارتی حکام کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

مارچ کی اپیل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کی ہے ۔پاکستان کے مختلف حصوں اور آزاد کشمیر سے تقریباً چار سو صحافی مارچ میں شریک ہیں۔مارچ مظفرآباد پریس کلب سے شروع ہوا ۔شرکاء کے ساتھ ادویات اورخشک راشن کے دو ٹرک ہیں جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے امداد کے طورپر بھارتی فوج کے حوالے کئے جائیںگے۔آج صبح ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کے اظہار رائے کی آزادی سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کرلیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے مارچ کا مقصد عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی توجہ بھارت کے جموں وکشمیر کے عوام کے خلاف مذموم عزائم کی جانب مبذول کرانا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.