Thursday, 19 September 2019, 05:03:28 am
پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے ،آرمی چیف
August 25, 2019

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں وکشمیر میں موجودہ صورتھال کے حوالے سے مشرقی سرحد پر درپیش خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں اور کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

وہ گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے۔

بری فوج کے سربراہ نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں موسم، دشوارگزار علاقے اور دشمن کے چیلنجوں کے باوجود افسروں اور جوانوں کے تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔