Thursday, 19 September 2019, 05:16:52 am
پاک چین فضائیہ کی سالانہ مشترکہ مشق ’’شاہین ہشتم‘‘شمال مغربی چین میں شروع
August 24, 2019

پاکستان اور چین کی فضائیہ کی آٹھویں سالانہ مشترکہ مشق ''شاہین آٹھ،، شمال مغربی چین میں شرو ع ہوگئی ہے۔اس مشترکہ مشق کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی فضائیہ کا تربیتی معیار بہتر بنانا ہے ۔مشقوں سے بالعموم دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات بڑھانے اور بالخصوص دونوں ملکوں کی فضائیہ کے باہم ملکر کام کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔گزشتہ سال دونوں دیرینہ دوست ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مشترکہ تربیت کا پاکستان میں اہتمام کیا گیا تھاجوایک سال چین اور دوسرے سال پاکستان میں انعقاد کی بنیاد پر ہرسال ہوتی ہے۔