Saturday, 20 April 2024, 05:50:50 am
ڈونلڈٹرمپ کاچین سے درآمدکردہ مصنوعات پراضافی ڈیوٹی عائد کرنے کااعلان
August 24, 2019

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے چین سے درآمدکردہ مصنوعات پرپانچ فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کااعلان کیاہے۔

ایک ٹوئیٹ میں ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو درآمدی مصنوعات کیلئے چین کامتبادل تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے پہلے چین نے 75ارب ڈالرمالیت کی امریکی مصنوعات کے خلاف جوابی ٹیرف کا اعلان کیا ۔چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہاکہ وہ امریکی مصنوعات پرپانچ یادس فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گی۔ٹیرف میں اضافے پر دومرحلوں میں بالترتیب یکم ستمبراورپندرہ دسمبرسے عمل درآمد کیاجائے گا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.