Wednesday, 24 April 2024, 06:46:58 pm
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف دنیابھرمیں مظاہرے
August 24, 2019

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کےبھارت کےیکطرفہ اورغیرقانونی اقدام کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام کےساتھ اظہاریکجہتی کے لئے دنیابھرمیں مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔فرانس میں کشمیر کونسل یورپ، اوورسیز پاکستانیز، سکھ برادری اوردوسری تنظیموں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی پیرس آمدپریونیسکوکے صدر دفترکے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد کے مذمتی نعرے درج تھے۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل کرفیو ، سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری اور مظلوم عوام پر دوسری پابندیوں کی بھی سخت مذمت کی ۔مظاہرین نے بھارتی انتہاپسندگروپوں کی طرف سے ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف جارحانہ طرز عمل کے خلاف نعرے لگائے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.