Thursday, 28 March 2024, 10:56:24 pm
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے غیرقانونی اقدام کیخلاف دنیابھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری
August 24, 2019

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدام کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے دنیابھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ترکی میں بھارت کے سفارتخانے کے سامنے مختلف غیرسرکاری تنظیموں کے ارکان نے جمع ہوکر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرکشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں ''اور کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے انتخاب کاحق دیناچاہیے''کے نعرے درج تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اناطولیہ یوتھ ایسوسی ایشن ترکی کی شاخ کے چیئرمین Ahmet Sanver نے واضح کیاکہ وادی کشمیر کاایک بڑاحصہ بھارت کے زیرقبضہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مستقبل اورحیثیت کافیصلہ بھارت کی بجائے کشمیر کے عوام کو کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی حکومت کو کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم اورتشدد ختم کرناچاہیے۔فرانس میں کشمیر کونسل یورپ، اوورسیز پاکستانیز، سکھ برادری اوردیگرتنظیموں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی پیرس آمدپریونیسکوہیڈکوارٹرزکے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ عمارت میں موجودتھے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے جن پرکشمیری عوام پربھارتی مظالم اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد کے مذمتی نعرے درج تھے۔مظاہرین نے کرفیوکے نفاذ ، سیاسی رہنمائوں اورکارکنوں کی گرفتاریوں اورمقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر عائد دیگرپابندیوں کی سخت مذمت کی۔مظاہرین نے جموں وکشمیر میں امن کے حق میں بھارتی مظالم اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ہندوانتہاپسندگروپوں کے جارحانہ رویے کے خلاف نعرے بازی کی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.