Thursday, 19 September 2019, 04:49:24 am
معیشت کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے،مشیر خزانہ
August 24, 2019

امور خزانہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے جا سکیں۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ معاشی ٹیم کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جامع حکمت عملی کے تحت معاشی ٹیم وزیراعظم کو ہفتہ وار بنیاد پر اہم فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ثمرات کو معاشرے کی نچلی سطح تک منتقل کرنے کیلئے بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔