Thursday, 25 April 2024, 04:26:43 pm
بھارت کا کوئی بھی ظلم وستم کشمیریوں کا جذبہ سرد نہیں کرسکتا،صدر
August 24, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کوئی بھی ظلم وستم بھارت کے خلاف کشمیریوں کے غم وغصے کو کم نہیں کرسکتا جو ہرقیمت پر آزادی چاہتے ہیں۔صدر نے ان خیالات کااظہار ٹویٹر پر ایک ویڈیو کے تناظر میں کیا جس میں دکھایا گیا کہ ہزاروں کشمیری جن میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں جمعہ کو بھارت جارحیت کے خلا ف سڑکوں پر نکل آئے ۔صدر نے ویڈیو میں اپنے تبصرے میں مزید کہاکہ یہ سری نگر ہے جہاں گزشتہ روز کرفیو پابندیوں اور مکمل بلیک آوٹ کے باوجود آنسو گیس اور فائرنگ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹر میں اپنے بیس لاکھ فالوورز اور دوسرے پاکستانی شہریوں پر زوردیاکہ وہ اس ویڈیو کو دوبارہ ٹویٹ کریں تاکہ دنیا اس بارے جان سکے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.