Saturday, 20 April 2024, 08:47:38 am
برازیل کے صدر کی مسلح افواج کو جنگل میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کیلئے مدد کرنے کی ہدایت
August 24, 2019

برازیل کے صدرJair Bolsonaro نے مسلح افواج کوایمان زون میں بڑے پیمانے پر جنگل میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کے لئے مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اعلان یورپی رہنمائوں کی جانب سے شدیددبائو کے نتیجے میں سامنے آیا۔فرانس اورآئرلینڈنے کہاہے کہ وہ برازیل کی جانب سے ایمازون کے جنگلات میں لگنے والی آگ پرقابوپانے کے لئے مزیداقدامات کرنے تک جنوبی امریکی اقوام کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کی توثیق نہیں کریں گے۔اس سے قبل ماحولیاتی تنظیموں نے آگ پرقابوپانے کے لئے کارروائی کے مطالبے پر برازیل بھرمیں شہروں میں مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.