Thursday, 25 April 2024, 05:11:14 pm
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آگ سے کھیل رہاہے:صدر
August 24, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیرقانونی تبدیلی اورعوامی امنگوں کو کچل کرآگ سے کھیل رہاہے۔کینیڈین امریکن میڈیا چینل وائس نیوز سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے قوانین سے صورتحال بہتر ہوجائے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔صدرنے کہاکہ پورے کشمیر کوہڑپ کرنے کے مذموم بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے عالمی برادری کو بھارت پردبائو ڈالنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ طویل عرصے بعد پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کوعالمی سطح پر اجاگر کیاہے اور وہ یہ کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی کشمیر میںموجودگی بذات خود اس حقیقت کا کھلم کھلا اعتراف ہے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ بھارت بعض جعلی کارروائیوں کو جوازبناکرپاکستان پرحملہ کرسکتا ہے جیسا کہ اس نے پلوامہ حملہ میں کیاتھا۔ایک سوال پرصدرنے کہاکہ بھارت کوآئینی ترامیم سے دستبردارہوکرکشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین بھارتی خلاف ورزیوں کواجاگرکریں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.