Friday, 19 April 2024, 11:48:05 am
الیکشن کمیشن کےدونئےارکان کا تقررآئین کے مطابق ہے:ڈاکٹرفردوس
August 24, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کا تقرر آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق کیاگیا ہے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے دو نئے ارکان دیانتدار اور قانونی ماہرہیں اور ملکی کی تمام بار ایسوسی ایشنوں اور کونسلوں نے ان کی تقرری کی حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ان سے حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.