Thursday, 28 March 2024, 10:24:57 pm
وزیراعظم کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
June 24, 2021

تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤد، سیاسی امور کے بارے میں معاون خصوصی عامر ڈوگر اور قومی اسمبلی کے ارکان عاصم نذیر رضا نصر اللہ گھمن اور خرم شہزاد اور صنعت کار شاہد نذیر نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف اور صنعت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔عاصم نذیر نے وزیراعظم کو ٹیکسٹائل کے شعبے خصوصاً حکومتی اقدامات کے بعد اس شعبے میں ہونے والی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قومی صحت کی سہولیات کی وزارت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد سے ملاقات میں عام آدمی کوصحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔اجلاس میں بجٹ میں صحت کیلئے مختص کی گئی رقم اور انصاف صحت کارڈ سمیت دیگر متعلقہ اقدامات کاجائزہ لیاگیا ۔ڈاکٹر نوشین حامد نے وزیراعظم عمران خان کی سمارت لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کو سراہا جس کے باعث ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤمیں کمی میں مدد ملی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.