Tuesday, 16 April 2024, 09:07:31 am
ملک کی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ہنرمند افرادی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، صدر
June 24, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی تیز تر بنیادوں پرترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ہنرمند افرادی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک اورسرٹیفیکیٹ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک کے بہتر میں مفاد میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے چوتھے صنعتی انقلاب کیلئے نوجوانوں کی تیاری کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔صدر نے کہاکہ عوام کو سماجی اور اقتصادی ترقی کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔صدر نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے کاروبار کے موقع فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔انہوں نے تیز تر ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ جیسے پروگراموں کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.