Friday, 26 April 2024, 02:15:16 am
قومی اسمبلی کو بتایاگیا کہ معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں
June 24, 2021

قومی اسمبلی کوجمعرات کے روز بتایا گیا کہ زراعت، صنعتوں اور خدمات کے شعبوں میں ترقی کے ساتھ معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ احساس پروگرام کا مقصد پاکستان کو ایک فلاحی مملکت میں بدلنے کے خواب کو پورا کرنا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ صحت کارڈ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مفت علاج میں مدد فراہم کر رہا ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دیامربھاشا ،داسو اور مہمند ڈیم جیسے اہم ڈیموں پر تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلاامتیاز احتساب کی مثال قائم کی ہے جس کے تحت حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے بھی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے حزب اختلاف اور حزب اقتدار دونوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو سودی نظام نجات دلانے کیلئے اسلامی معاشی نظام کے قیام کیلئے مل کر کام کریں۔ڈاکٹرسیمی بخاری نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا کیونکہ کم آمریت اور ملازمین کی تنخواہوں مین اضافہ کیا گیا ہے۔احمد حسین DEHARR نے کہا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے بجٹ میں پورا منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ احساس پروگرام خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک بہترین پروگرام ہے۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بجٹ میں معاشرے کے کمزور طبقوں کی ترقی کے پروگرام شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ مشکل صورتحال میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے صنعتوں اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں کو مراعات بھی دی گئی ہیں۔میر عامر علی خان مگسی نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی مخالفت کی ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ کی ترقی کو نظر انداز نہیں کیاجاناچاہیے ۔ملک عمراسلم خان نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایف بی آر کو ایک بہترین ادارے میں تبدیل کیا ہے ۔ریاض الحق نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے دور ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.