Thursday, 25 April 2024, 01:58:21 pm
خطے میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے:قریشی
June 24, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے ۔ وہ افغانستان کے بارے میں ایران کے خصوصی نمائندے محمد ابراہیم تہریاں فرد سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے آج ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے سے پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر تشویش ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں رابطے ،تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ، افغان پناہ گزینوں کی واپسی اور علاقائی استحکام ممکن ہوگا۔ انہوں نے افغانستان میں امن کے قیام کے لئے ایران کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.