Thursday, 25 April 2024, 07:23:38 am
حکومت خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ
June 24, 2021

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے اضلاع کی امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں پرعزم ہے۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں سابقہ فاٹا کے صنعتی نمائندوں کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ضم شدہ اضلاع کی صنعتوں کو درپیش کے مسائل کے حل کیلئے پہلے ہی ہدایت دے رکھی ہے کیونکہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لئے صنعتیں اہم ہوتی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.