Friday, 29 March 2024, 12:31:30 pm
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا کیخلاف نوازشریف کی اپیلیں مسترد کردی
June 24, 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما نوازشریف کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے جمعرات کے روز اپنا محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نوازشریف قانون سے مفرور ہیں۔ اس لئے عدالت کے سامنے سماعت کے حق سے محروم ہو گئے ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو عوام کیلئے ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان کے عوام کو واپس ملنی چاہئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.