Friday, 26 April 2024, 01:45:29 am
تحریک انصاف سندھ کے ارکان کی فریال تالپور کو نااہل قرار دینے کی استدعا
June 24, 2019

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے اراکین نے آج کراچی میں الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فریال تالپور کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جنہیں اس وقت جعلی اکائونٹس، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے اراکین حلیم عادل شیخ اورارسلان تاج نے دائر کی۔درخواست میں کہاگیا کہ فریال تالپور کواسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کا سامنا ہے اس لئے وہ اسمبلی کی رکن نہیں رہ سکتیں۔ درخواست دائر کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ بدعنوانی میں ملوث ہر شخص کو انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسے اپنے جرائم کی سزا بھگتنی ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.