Sunday, 15 September 2019, 11:39:27 pm
ذرائع ابلاغ کسی بھی معاشرے میں سماجی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،صدر
June 24, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کا دفتر ملک میں سماجی تبدیلی کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بات انہوں نے سی پی این ای کی قائمہ کمیٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کسی بھی معاشرے میں سماجی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔