Saturday, 20 April 2024, 03:51:23 pm
روابط اور مذاکرات ہی تنازع کشمیر کے حل کابہترین طریقہ ہے،میر واعظ
June 24, 2019

مقبوضہ کشمیر میںمیرواعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے کہا ہے کہ حریت قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات کی حامی رہی ہے۔

سرینگر میںا یک بیان میں حریت فورم کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ72 سال میں کشمیری اس تنازع سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے فریق کی حیثیت سے فطری طور پر اس کا حل چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حریت فورم اس موقف پر ثابت قدم اور اس کا اعادہ کرتی ہے کہ طاقت کے بجائے فریقین کے درمیان رابطے اور مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل کا بہترین اور پرامن راستہ ہیں۔ حریت فورم نے یہ بات مقبوضہ کشمیر کے گورنر Satya pal malik کے اس بیان کے ردعمل میں کہی جس میں انہو ں نے کہاکہ یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ حریت قیاد ت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.