Wednesday, 24 April 2024, 02:15:23 am

مزید خبریں

 
پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں4 نوجوانوں کی شہادت کیخلاف مکمل ہڑتال
June 24, 2019

جنوبی کشمیر کے قصبے پلوامہ میں آج بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار کشمیر ی نوجوانوں کی شہادت کے واقعہ کے خلاف مکمل ہڑتال ہے۔

بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو گزشتہ روز ضلع شوپیاں کے علاقے Daramdora میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔سینکڑوں افراد نے شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔ پلوامہ کے مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور نوجوانوں کو شہید کئے جانے کے واقعے کے خلاف مظاہرے کئے، بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے چھروں والی بندوق اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے Tumluhal میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.