Tuesday, 16 July 2019, 05:03:22 pm
نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی افغان امن عمل میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف
June 24, 2019

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیر کے روز برسلز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کا مثبت کردار علاقائی امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مفاہمت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علاقائی امن کے لئے دونوں فریقوں کا موقف یکساں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے حوالے سے سلامتی کے امور اور افغانستان کے ساتھ مغربی اتحاد اور کشمیر پر تفصیلی گفتگو کی۔