Wednesday, 24 April 2024, 05:05:35 am
تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے رہبر کمیٹی کے قیام کی منظوری
June 24, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قواعدوضوابط کو بہتر بنانے اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے سے کاروباری طبقے کو سہولتیں میسر آئیں گی۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں قواعدوضوابط کو جدید بنانے کے اقدام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مختلف محکموں کی جانب سے این او سی کی شرط اور خودکار نظام کی کمی کی وہ سے چھوٹی اور درمیانی صنعتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد این او سی ، نئے قواعدوضوابط اور شرائط اور ریگولیٹری کے مختلف مراحل سے نہ صرف بدعنوانی کے لئے راستے کھلے ہیں بلکہ اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے ایک رہبر کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جس کی سربراہیEstablishment کے بارے میں مشیر شہزاد ارباب اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کریں گے۔

سیکرٹری تجارت ، پاکستان کے ایوان صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے صدر، ایف بی آر کے چیئرمین، سٹاک ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ، لاہور ، کراچی اور فیصل آباد کے ایوان صنعت وتجارت کے صدور اور کاروباری کونسل کے نمائندے کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم کو پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن Initiative کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشنInitiative صوبوں کی مشاورت سے قومی سطح پر کیا گیا ملکی تاریخ کا پہلا اقدام ہے جس کا مقصد ریگولیٹری لائحہ عمل اور اندراج کے عمل کو آسان بنانا ہے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت دی جاسکے۔

اس اقدام کے تحت نقشہ بندی ، مناسب سطح پر لانے ، جدید خطوط پر استوار کرنے اور خودکار بنانے کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.