Saturday, 20 April 2024, 07:51:04 am
حکومت عوام کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنائے گی،راجہ بشارت
June 24, 2019

قانون ،پارلیمانی امور اور بلدیات کے وزیر بشارت راجہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنائے گی۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کے آپریشنز ونگ کے عملے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ لاہور کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں رہیں۔راجہ بشارت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے اور دوسرے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں رہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.