Friday, 29 March 2024, 03:24:42 pm
حکومت میڈیا کیلئے نئی اشتہاری پالیسی جاری کررہی ہے ، معاون خصوصی اطلاعات
June 24, 2019

 اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کے لئے اشتہارات کی نئی پالیسی لارہی ہے تاکہ اسے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی تیاری کے حوالے سے تمام فریقوں سے مشاورت کی جائے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اشتہاری کمپنیوں کے کردار میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا ہائوسز مالکان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ میڈیا ملازمین متاثر نہ ہوں اور انہیں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت میڈیا کی صنعت کو سہولتیں دینے کیلئے کوشاں رہے گی تاکہ اس کے کارکنوں کیلئے سازگارماحول یقینی بنایا جاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.