Tuesday, 16 July 2019, 05:05:06 pm
بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے:بزدار
June 24, 2019

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے فیلڈ میں اپنی دستیابی یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نشیبی علاقوں اور شہر کی سڑکوں سے پانی کی نکاسی کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔