Monday, 13 July 2020, 09:30:23 am
وزیرآبی وسائل نے وزیراعظم کی ہدایت پرکراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی رہائش گاہوں کادورہ کیا
May 24, 2020

فائل فوٹو

آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ حکومت میتیں لواحقین کے جلد حوالے کرنے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا نے کراچی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کی طرف سے بھی تعزیت کی اور انہیں ان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔