Friday, 29 March 2024, 01:21:16 pm
امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی سرد جنگ کے دہانے پر لے جا رہا ہے،چین
May 24, 2020

فائل فوٹو

چین نے کہا ہے کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی سرد جنگ کے دہانے پر لے جا رہا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے آج (اتوار)بیجنگ میں قومی قانون سازی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے ہونے والی تباہی کے علاوہ امریکہ کے ذریعے ایک سیاسی وائرس بھی پھیلایا جا رہا ہے۔

وانگ ژی نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ کرہ ارض کے مشترکہ مستقبل اور اسے اجتماعی طور پر محفوظ بنانے کیلئے ایک کمیونٹی کے لئے مل جل کر کام کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.