Friday, 19 April 2024, 10:26:48 am
افغانستان میں طالبان کاتین روزہ جنگ بندی کا اعلان
May 24, 2020

افغانستان میں طالبان نے آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ پیغام میں طالبان جنگجوئوں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی حملے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو وہ اپنے دفاع کیلئے آزاد ہوںگے۔افغان صدر اشرف غنی نے اس جذبہ خیرسگالی کے جواب میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور انہیں امن کی پیشکش کی ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے بھی طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو سراہا جس سے جنگ زدہ افغانستان کے عوام کو پرامن فضا میں عیدالفطر کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔عالمی ادارے کے سربراہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ افغانوں کی سربراہی میں افغان امن عمل میں پیشرفت ہوسکے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.